counter easy hit

نقیب اللہ کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، عابد قائم خانی

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا ہے کہ نقیب اللہ کیس مکمل میرٹ پر چلے گا، کوئی دباؤ قبول کیا ہے نہ کریں گے۔

Naqibullah case will go on full merit, Abid qaim khaniایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا راؤ انوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، راؤ انوار اور ان کے ساتھ موجود تمام اہلکار اس کیس میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر راؤ انوار ہم سے تعاون نہیں کریں گے تو ہم قانونی کارروائی پوری کریں گے، تعاون نہ کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نوٹس دیئے ہیں، اس کے بعد جو قانونی کارروائی ہوگی وہ کریں گے۔