counter easy hit

نیپ برطانیہ برانچ کا کنونشن 2016 ضابطہ اخلاق و شیڈول جاری

Members of Cabinet

Members of Cabinet

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کا ہنگامی ٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے اراکین نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی اس اجلاس کے بعد پارٹی کے برانچ جنرل سیکرٹری آزاد راجہ نے پریس بریفنگ میں پارٹی کی برطانیہ برانچ کے آمدہ کنونشن میں آئیندہ کی مدت کیلئے پارٹی قیادت کے انتخاب کے حوالہ سے انتخابی ضابطہ اخلاق اور شیڈول جاری کیا ہے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق و شیڈول برانچ کے شعبہ نشرو اشاعت کے ذریعے پارٹی کے ذمہ داروں کو بذریعہ فیس بک ان بکس بھیج دیا گیا ہے اگر کسی ساتھی تک ضابطہ اخلاق کی کاپی نہ پہنچی ہو تو وہ پارٹی کے شعبہ نشروشاعت یا برانچ جنرل سیکرٹری آزاد راجہ سے رابطہ کرکے کاپی لے سکتا ہے ۔ شیڈول کے مطابق درخواستوں کی وصولی کی تاریخ طے شدہ ١٤ دسمبر ٢٠١٥ہے مقررہ فیس کے ساتھ درخواستیں مقررہ تاریخ تک ہی وصول کی جائیں گی۔

پارٹی کی برطانیہ برانچ کا کوئی بھی ممبر کسی بھی عہدہ کیلئے درخواست بمع مقررہ فیس جنرل سیکرٹری آزاد راجہ کے پاس جمع کروا سکتا ہے ۔ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہیں اور نئی قیادت کیلئے الیکشن کے انتظامات حتمی طور پر مکمل کر لئے گے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف ، غیر جانبدارانہ اور جمہوری بنانے کیلئے ہر قسم کی کوشش کی جائے گی۔

اجلاس میں برانچ صدر صادق سبحانی ایڈووکیٹ کے استعفیٰ بارے مرکز کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے اس امر کی منظوری دی کہ صادق سبحانی ایڈووکیٹ کنونشن تک برانچ صدر کے فرائض ادا کرتے رہیں گے ۔ کابینہ کے تمام ممبران جن میں آزاد راجہ ، سردار مشتاق ، شفیق انقلابی ، اعجاز پیر اور ڈاکٹر آفتاب حسین نے شرکت کی پارٹی کے بہت مستقبل کیلئے ہر قسم کے مثبت کردار ادا کرنے اور مادروطن جموں کشمیر کی قومی آزادی اور طبقات سے پاک ایک خوشحال معاشرہ کے قیام کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھنے کے عہد کی تجدید کی۔