counter easy hit

وینا ملک نے اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ پر مشتمل حمد کی ریکارڈنگ کروا دی

names of Allah

names of Allah

معروف قوال شیر میانداد اور وینا کے شوہر اسد خٹک بھی ان کے ساتھ تھے ، ریکارڈنگ کے بعد ذہنی سکون میسر ہوا ہے :اداکارہ کی گفتگو
لاہور (یس اُردو ) اداکارہ وینا ملک نے اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ پر مشتمل حمد کی ریکارڈنگ کرائی ۔ معروف قوال شیر میانداد اور وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ وینا ملک ، شیر میانداد ، اسد خٹک اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ کا ورد کرتے ہوئے رب العزت کی حمد ، ایمان کی تازگی وینا ملک کا ریکارڈ نگ میں بھرپور فنی صلاحیتوں کا اظہار ۔ معروف قوال شیر میانداد بھی اس سعادت میں وینا ملک کے ساتھ رب العزت کے پیارے نام اور اخلاص بھری ادائیگی وینا ملک کے خاوند اسد خٹک نے بھی خوب برکتیں سمیٹیں اور ہمنوائی کی وینا ملک کا کہناہے کہ حمد کی ریکارڈنگ کا آئیڈیا ذہن میں آنے کے بعد اس وقت سکون ِقلب نہیں ملا جب تک ریکارڈنگ نہیں کرا دی ۔