پیرس، مسجد پیری فیئت میں عیدالاضحیٰ کی نماز کل سوا سات بجے ادا کی جائیگی، دعوت اسلامی اورامامیہ آرگنائزیشن کا عیدالاضحیٰ12اگست کو منانے کا اعلان
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کل عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبہ کےساتھ منائیں گے۔ سفارتخانہ پاکستان ، مسجد پیری فیئت ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس اور پیرس بھر کی مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائیگی۔ جہاں پاکستان تارکین وطن معروف سیاسی وسماجی شخصیات اپنے بچوں اوردوستوں کےساتھ نماز عید اداکرینگی اور قربانی کا فریضہ بھی ادا کیا جائیگا
واضح رہے کہ پیرس میں موجود دعوت اسلامی اور امامیہ آرگنائزیشن کے قائدین نے عید الاضحیٰ 12 اگست کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس لئے دعوت اسلامی اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 12 اگست کو نماز عید کے اجتماعات ہونگے۔