counter easy hit

حکومتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا‘نعمت اللہ

naimat ullah

naimat ullah

پیرس(نمائندہ خصوصی)نواز شریف کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ 3سالوں میں ریکارڈ قرضہ لے کر حکمرانوں نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار نعمت اللہ وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو شریف برادران کی بادشاہت سے خطرہ ہے ، یہ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں شاہی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ دور حکومت میں لوٹ مار کی انتہا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کے وژن کو سمجھنا ہو گا۔ تحریک انصاف صرف کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے۔