counter easy hit

این اے 118، نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی، 65 ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ

Nadra

Nadra

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو اٹھارہ کے انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا نے فرانزک رپورٹ جمع کرا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کے نشانات سے انچاس ہزار ووٹوں کی تصديق ہوئی جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد ووٹ غیر تصدیق شدہ رہے۔

لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے 29 اپریل 2015ء کو این اے 118کے ریکارڈ کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کا حکم دیا تھا جس کے بعد ٹربیونل کے حکم پر این اے 118 کے 209 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ بھجوایا گیا۔ نادرا نے این اے 118 کے تمام ریکارڈ کی فرانزک رپورٹ تیار کر کے ٹربیونل میں جمع کروا دی۔ این اے 118 کی فرانزک رپورٹ 734 صفحات پر مشتمل ہے۔

نادرا کی رپورٹ کے مطابق کل ایک لاکھ 63 ہزار میں سے 49132 ووٹوں کے انگوٹھو کی تصدیق ہوئی جبکہ 65793 ووٹوں کے انگوٹھے بری کوالٹی کی وجہ سے غير تصدیق شدہ رہے فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ کل ووٹوں میں سے صرف 27333 ووٹ ایسے تھے جن کے انگوٹھوں کے نشانات ایلیکٹورل رول اور کاونٹر فائل سے تصدیق ہو سکے۔