counter easy hit

نیب کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے شکنجہ تیار کر لیا۔۔۔۔ بڑی شخصیت گرفتار

لاہور( ویب ڈیسک ) محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سا بق ایکسیئن اریگیشن شیخوپورہ عاطف خان کو گرفتار کر لیا، عاطف خان پر بوگس بھرتیوں کا الزام ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عاطف خان نے جعلی بھرتیاں کیں اور الزام ثابت ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔عاطف خان اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر فلڈ گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی پنجاب تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے ۔ ڈائریکٹر لاہور ریجن بی عبدالسلام عارف نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کر رہا ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خصوصی عدالت میں پرویزمشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی سٹیج گزر چکی ہے ، سماعت 8اکتوبر تک ملتوی تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد سارا ریکارڈ حاصل کیا ، 2 درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔ رضا بشیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ 342 کے بیان سے پہلے ملزم سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے ، عدالت وزارت کو ملزم سے ملاقات کے انتظامات کرنے کا حکم دے ، ملزم سے ملاقات کے بعد ویڈیو لنک یا سکائپ سے بیان ریکارڈ کا بتا سکوں گا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی سٹیج گزر چکی ہے ، آپ کو عدالتی معاونت کیلئے مقرر کیا کہ ملزم پیش نہیں ہو رہا ، آج کیوں درخواست دی ، آپ کو تیاری کیلئے ایک ماہ دیا گیا تھا ۔ وکیل نے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اس لیے درخواست آج یہاں پہنچ کر دی ، عدالت نے کہاکہ آپ کہیں سے بھی ہوں آپ کو التواءنہیں ملے گا ، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی بیان ریکارڈ کروانے کا وقت گزر چکا ۔ وکیل کا کہنا تھا کہ مجھے موقع نہیں دیں گے تو کیس سے الگ ہو جاﺅں گا ، آپ نے پہلے بھی وکلاء کو مواقعے دیئے مجھے بھی دیں۔

NAB, STARTED, NEW, OPERATIONS, ON, BIG, PERSONALITIES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website