counter easy hit

بریکنگ نیوز: مریم نواز کی شامت ۔۔۔ نیب نے نواز شریف کی صاحبزادی کو کنگال کر دینے والا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

NAB, DECIDED, TO, SEAL, ALL, PROPERTY, OF, MARYAM, NWAZ, AND, ABBAS SHARIEF

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شوگر ملز کیس میں نامزد مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا ۔ چودھری شوگر ملز کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ یوسف عباس بھی چودھری شوگر ملز کیس میں نامزد ہیں اور ان پر بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس نے مریم نواز سے متعلق نیب کے سامنے کئی انکشافات کر چکے ہیں۔ اس وقت چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس دونوں ہی نیب کی حراست میں اور ریمانڈ پر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website