counter easy hit

(ن) لیگ کا اپنے ہی 2 مرکزی رہنماؤں کے بارے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ، پوری جماعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

N league's decision to take stern action on its own two central leaders

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بعض پارٹی ارکان پارلیمیٹ کی طرف سے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، پہلے مرحلے میں دوارکان سینیٹ سے جواب طلب ،وزیراعظم سے ملنے والے ارکان اسمبلی کی بھی سرزنش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر دلاور خان کی چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شرکت کے معاملے سے ن لیگ نے دونوں سینیٹرز کی جانب سے اطلاع نہ دینے کا اعتراف کیا ہے۔لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری معیشت تباہ ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کو صرف نواز شریف نظر آ رہے ہیں، عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ثابت ہو رہے ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں ایاز صادق ،سینیٹر مصدق ملک اور مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معیشت کا پتہ ہے اور نہ ہی ریفارمز کا ،ترقیاتی بجٹ کاٹنے سے 6 لاکھ سے زائد افراد بیروزگار ہوئے، برآمدات نیچے جا رہی ہیں، بیرونی سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہو رہی ہے، ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد میں بھی راستوں پر پانی ڈال کر جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان کرچکی ہے کیونکہ 25 جولائی کو پاکستان کا اصل مینڈیٹ چوری کیا گیا، عمران خان گوربا چوف بننے کے بعد اب ہٹلر بننے جا رہے ہیں، وہ ہمیں گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، ہم پاکستان کے آئین کی آخری حد تک حفاظت کرینگے، حکومت کا صرف ایک ہی وژن ہے اور وہ کردار کشی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website