counter easy hit

ن لیگ: ٹکٹ کی درخواستیں جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے چناؤ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

N League: Ticket application submission date extensionکا کہنا ہے کہ تاریخ میں اضافہ امیدواروں کی جانب سے آنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ پنجاب میں اب تک جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار سے اوپر ہے اور درخواستوں کے عمل کی تکمیل کے بعد پارلیمانی بورڈ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلائیں گے۔

دوسری طرف گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے نشان شیر سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند لوگوں کا ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں ملک بھر سے تانتا بندھا رہا، ڈپٹی میئر میاں طارق لیگی کارکنوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین نے پی پی 165 اور پی پی 164 کیلئے درخواست جمع کرائی۔
مشیر وزیر اعلیٰ چودھری نواز جٹ نے پی پی 164 اور 165 ،میاں غلام مصطفی نے پی پی 166 اور پی پی 168، مرزا جاوید بیگ نے پی پی 171 اور 172 ،چیئرمین یوسی 160 رانا ذیشان نے پی پی 156 ،شاہد خان نے پی پی 172 ، سلیمان حسین سلطانی نے پی پی 151 سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ایم پی اے کنول نعمان، ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی اور ایم پی اے نسرین نواز نے قومی و صوبائی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے ، ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے پی پی 148 سے جنرل نشست کیلئے درخواست جمع کرائی۔ڈسٹرکٹ ممبرلاہورسمیرا نذیر اور پروین اختر نے بھی مخصوص نشست کیلئے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ سجادوسیم، گلشن شہزادی، مسز ملک نے بھی آئندہ عام انتخابات کیلئے مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرائیں ،اقلیتی نشست کیلئے بھی پانچ درخواستیں وصول ہوئیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کے مطابق آج جمعہ 25 مئی آخری روز تھا۔