counter easy hit

ن لیگ و پی پی غیر ملکی فنڈنگ کیس: سماعت 22 جنوری تک ملتوی

الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پی پی کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈنگ کےخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

N league and PP foreign funding case: The hearing adjourned till January 22مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غیرملکی فنڈننگ کےکیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے کی۔ ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون اور پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ سماعت میں الیکشن کمیشن میں ن لیگ غیرملکی فنڈنگ پر جواب جمع نہ کرا سکی۔ الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ ن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ایک بار پھر ہدایت پر جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمارا جواب تیار ہے آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ 20 جنوری تک تحریک انصاف کو جواب کی کاپی فراہم کردیں۔