counter easy hit

وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔

My decision was not to be published on the Prime Minister's Press Talk on PTV, Maryam Aurangzebاحتساب عدالت کے باہر صحافی کی جانب سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، وہ پریس کانفرنس نہیں پریس ٹاک تھی جس میں کیمرے لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکاء نے نواز شریف کے بیان کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلط تصورات کی بنیاد پر اور حقائق سے ہٹ کر رائے قائم کرنا بدقسمتی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ ممبئی حملوں کے بارے میں نواز شریف کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور میڈیا ٹاک کی جس کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔