counter easy hit

میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

بدین: سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، میں نے نہ کوئی قرض معاف کرایا نہ ہی میں ڈیفالٹر ہوں ،جمہوری طاقتوں کو ایک ہی کوشش کرنی چاہئے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔

My battle is with a powerful mafia who is active on every front of me, Former Speaker National Assembly Dr. Fahmida Mirzaتفصیلات کے مطابق بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابقہ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مجھ پر قرض معاف کرانے اور ڈیفالٹر ہونے ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارجا ہے،تین بار ہائی کورٹ اور ایک بار الیکشن ٹربیونل ان الزام اور اعتراض کو رد کرکےا لیکشن لڑنے کی اجازت دے چکے ہیں ،بار بار مجھ پر یہ الزام توہین عدالت ہیں، میری مخالف طاقتوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو پرانے اور مسترد شدہ الزام پھر سامنے لے آتے ہیں، اعلی عدالتوں کے باربار فیصلوں کو مذاق بنایا جارہا ہے اور عدالتی فیصلوں کے مطابق مجھ پر قرضوں اور ڈیفالٹر کے الزامات غلط ہیں ،میں نے کھبی قرض معاف نہیں کروایا اور یہ بات میں عدالتوں میں ثابت کر چکی ہوں،جنہوں نے قرض معاف کرائے ،ملک کو لوٹا اور سندھ کو تباہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ؟۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بیٹےحسنین مرزا نے کہا میرے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے گئے،میڈیا میں چلنے والی خبر غلط اور بے بنیاد ہے،عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے اس اعتماد پر ہر صورات اور ہر حالات میں پورا اترنے کی کوشش کی ہے، عوام سے ہمارا رشتہ جینے مرنے اور خوشی غمی کا ہے جو کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی۔ انہوں نے کہا جس مافیا کے خلاف ہم نے جنگ کا آغاز کیا ہے وہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ تو نہیں کر سکتے اس لئے پروپیگنڈا اور سازشیں کر رہے ہیں۔