counter easy hit

مظفر گڑھ: موبائل فون چوری کرنے والے کو خواتین نے پیٹ ڈالا

Mobile Phone

Mobile Phone

مظفر گڑھ (یس ڈیسک) مظفر گڑھ میں پرس سے موبائل چوری کرنے والے چور کو خواتین نے پکڑ کر دھو ڈالا۔ جتوئی کے نواحی علاقے رام پور کی رہائشی خواتین شاپنگ کرنے جتوئی بازار آئیں جہاں ایک موبائل چور نے خاتون کے پرس نے موبائل چوری کرنے کی کوشش کی، مگر خواتین نے چور کو پکڑ کر جوتوں اور ڈنڈوں سے اسکی خوب دھلائی کی۔

خواتین نے چور کو مار مار کر ادھ موا کردیا، چور مار بھی کھاتا رہا اور معافی بھی مانگتا رہا، چور کی حالت دیکھ کر شہریوں نے چور کو معافی دلائی۔