counter easy hit

مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے 8 مزدور جاں بحق

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (یس ڈیسک) مظفرگڑھ میں کنویں پر کام کرتے ہوئے پائپ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرانے سے 8 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

مظفرگڑھ میں گدپور کے مقام پر 11 مزدور ٹیوب ویل کی بورنگ کے لیے کام کررہے تھے کہ اس دوران پانی کا پائپ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا۔۔

حادثہ میں 8 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔