counter easy hit

مسیحی آبادیوں کیلئے ترقیاتی پروگرام

Rana Sanaullah Khan

Rana Sanaullah Khan

فیصل آباد (یس ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ پی پی 70 کی مسیحی آبادیوں کی تعمیر وترقی کے لئے وسیع ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سڑکوں وگلیوں کی تعمیر و مرمت اور نکاسی وفراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل پر خطیر فنڈز خرچ کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم مسیحی کارکنوں پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طارق محمود منج، راؤ ظہیر اقبال، ملک شاہد، رانا اعجاز، وائٹ مسیح ،جاوید مسیح ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے عیدگاہ روڈ براستہ بابا ٹل والا قبرستان تا مظفر کالونی سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے اوریہ منصوبہ چند ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔