counter easy hit

مذہبی جماعتوں پرمشتمل متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا

کراچی؍اسلام آباد (ایجنسیاں، اصغر علی مبارک) مذہبی جماعتوں کےسیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا،مولانا فضل الرحمن کومتحدہ مجلس عمل کاصدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذہبی سیاسی جماعتوں پرمشتمل متحدہ مجلس عمل کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان آج کراچی میں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کا اعلان کیا۔
ایم ایم اے کے صدرجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جبکہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمان کی جانب سےپوری قوم کوایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم ایم اے کی ہر سطح پرتنظیم سازی جائے گی۔ آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلےلڑیں گے۔ ہم ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ہمیں امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔