counter easy hit

امریکا میں اب مسلمانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جمائما

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جو بائیڈن کی واضح فتح کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے نو منتخب غیرملکی نشریاتی ادارے سی این این پر تجزیے کے دوران جذباتی ہو نے والے سیاہ فام میزبان کو حوصلہ دیتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے جذباتی ہونے والے اینکر وین جونز کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔ واضح رہےکہ امریکی نشریاتی ادارے کے سیاہ فام میزبان نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے اور دورانِ نشریات اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کی واضح فتح کے بعد سیاہ فام میزبان وین جونز کا کہنا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے، آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی، اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

“If you’re Muslim in this country, you don’t have to worry (now) if the President doesn’t want you here” https://t.co/zYbc4Lx5aT

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 7, 2020

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

From the bottom of my heart: thank you. pic.twitter.com/s76oHFkr66

— Joe Biden (@JoeBiden) November 8, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website