counter easy hit

تحریک انصاف بمقابلہ مسلم لیگ (ن) : سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے میدان 15 نومبر کو سجے گا ؟ اس وقت فیورٹ کون ہے ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی2 نشستوں پر 15نومبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے میدان سج گیا ، تحریک ا نصاف ا ور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے ووٹرزکے ساتھ رابطے بڑھا دئیے ۔پنجاب اسمبلی کے کل ممبران 371 ہیں جن میں سے 369 حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے، دوارکان میں سے چودھری نثار علی خان نے اپنی نشست کا ابھی تک حلف نہیں اٹھایا جبکہ خواجہ سعد رفیق حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم پی اے کی نشست چھوڑ کر ایم این اے بن گئے ۔پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اپنے ووٹوں کی تعداد 180بتائی جاتی ہے جبکہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ ہیں اور2 ووٹ آزاد ہیں جبکہ ایک ووٹ راہ حق پارٹی کا ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کل ووٹ 165بتائے جاتے ہیں جبکہ ان کی حمایت کرنے والی پیپلز پارٹی کے7ووٹ ہیں۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب سے مبینہ طور پرناراض 25 ارکان اسمبلی کو سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دینے پر رضامند کرلیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے امیدوار سعود مجید کا دعویٰ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب سے ووٹ توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔