counter easy hit

مراد سعید کی وزارت مواصلات سے ایسی رپورٹ سامنے آ گئی کہ عمران خان خوشی سے جھوم اٹھے

Murad Saeed's Ministry of Communications reports that Imran Khan is swinging with joy

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمواصلات مرادسعید نے گزشتہ سال گاڑیوں کے اخراجات کیلئے وزارت سے کوئی خرچ نہیں لیا،مراد سعید نے گزشتہ سال کوئی ٹی اے ڈی اے بھی نہیں لیا، گزشتہ 8 ماہ کے دوران وزیرمواصلات کی گاڑیوں پر40لاکھ روپے اخراجات آئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیرمواصلات کی گاڑی کے فیول کیلئے وزارت سے کوئی اخراجات نہیں لیے گئے ۔ سال2008ء سے 13 میں وزیرمواصلات کی گاڑیوں پرایک کروڑ28 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے تھے ۔ 2013ء سے 18کے دوران بھی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات کی گاڑیوں پر90 لاکھ کے اخراجات آئے ۔ سال2013ء سے 18ء کے دوران پارلیمنٹری سیکرٹریزپر48 لاکھ 52 ہزارخرچ ہوئے ۔موجودہ دور میں موٹروے ، ایکسپریس وے اورسٹرٹیجک روڈ کی تکمیل4 ماہ میں ہوئی۔ رواں سال ای بلنگ، ای ٹینڈرنگ اورای بڈنگ کے منصوبے مکمل کیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت مواصلات کی سال2018 سے 2019 کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ وزارت کے ریونیومیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد اضافہ ہواہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے تیارکی گئی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 43 ارب 32 کروڑ روپے اکٹھے کئے گئے۔ سال 2017 سے 18 کے دوران ریونیو 28 ارب 64 کروڑ روپے تھا۔ گزشتہ ایک سال میں ریونیو میں 14 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت مواصلات میں احتساب کے عمل میں ریکوریوں کا عمل بھی تیز ہوا۔ آڈٹ ریکوریوں میں وزارت مواصلات نے 7 ارب 15 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2 ہزار 18 سے 19 کے دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website