counter easy hit

میرا کپتان سے وہی رشتہ ہے جو مریم نواز کا رانا ثناء اللہ کے ساتھ ہے۔۔۔!!! مراد سعید نے متنازعہ باتیں کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لے لیا، تنقید کرنے والے(ن) لیگیوں کو اپنی اپنی پڑ گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بلاول زرداری پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات کا قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم یہاں پر بیٹھ کر انکی باتیں اور گالیاں سنتے ہیں۔کچھ لوگ یہاں پرچی لے کر آ جاتے

شیطانیت کا دروازہ کھلنے میں دیر نہیں لگتی

 

ہیں۔انکا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اللہ کی شان دیکھیے زرداری کا بیٹا یہاں آ کر ہمیں باتیں سنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر کے اس بیان پر قومی اسمبلی میں موجود حکومتی ارکان اسمبلی نے مراد سعید کو داد دیتے ہوئے ڈیسک بجانا شروع کر دیئے۔مراد سعید کا اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر اسپیکر کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ ہم یہاں کچھ جواب لیکر آئے ہیں اور وہ جواب ہے پاکستان کو بدلنا، پاکستان میں موجود اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو ٹھیک کرنا۔ اپنے اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانا، پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا جس میں ان لوگوں نے دھکیلا ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا جواب ہے کہ ڈھائی کروڑ بچہ جو سکول سے باہر ہے اسکو تعلیم دے کر آپ لوگوں کی غلامی سے نجات دلانا۔

درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف

 

اگر ان لوگوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو ہم پر تقریریں جھاڑنےکی بجائے اپنے حلقے لاڑکانہ جہاں کے ایم این اے ہیں کو دیکھتے جو کتوں کی زد ہے جہاں آئے روز کتوں کے کاٹنے کا واقعات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔مراد سعید نے اسمبلی میں زور دے کر کہا کہ سندھ اور لاڑکانہ اس وقت کتوں کی زد میں ہیں ۔انکی طرف سے چھوڑے گئے پاگل اور باولے کتوں کو ہم نے پکڑ کر لوگوں کو محفوظ کرنا ہے اور یہ ہم کر کے رہیں گے۔اسکے علاوہ عبد القادر پٹیل کے معنی خیز طنزیہ جملوں کے جواب میں مراد سعید کا کہنا تھا میرا عمران خان سے وہی رشتہ ہے جو رانا ثنا کا مریم نواز کے ساتھ اور عبد القادر پٹیل کا بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔ مراد سعید کی بات پر اسمبلی اجلاس تالیوں سے گونج اٹھا۔

MURAD SAEED, TOLD, THE, FACT, THAT, WHAT, IS, RELATIONSHIP, BETWEEN, HIM, AND, IMRAN KHAN, WHICH, IS, BETWEEN, MARYAM AND, RANA SANA ULLAH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website