counter easy hit

ملت ٹائمز نیور پورٹل کا ممبئی میں رسم اجراء

Lounching of Millat Times

Lounching of Millat Times

نئی دہلی (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) گذشتہ چند سالوں سے صحافتی دنیا میں سرگرم نوجوان صحافی شمس تبریز قاسمی نے چند قدم آگے بڑھتے ہوئے ملت ٹائمز لنک کے نام سے ایک نیوز پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کااجراء گذشتہ 18 جنوری کو عروس البلاد ممبئی میں امیر شریعت سادس مولانا سید نظام الدین رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر ہونے والی عالمی سیمینار میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا رابع حسنی ندوی ناظم ندوۃ العلماء لکھنو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا واضح رشید ندوی(معتمد تعلیمات دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی(جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی)، شیخ عبدالستار یوسف(فائونڈر سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،ممبئی)مولانا سفیان قاسمی(مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند)مولانا سید شاہد سہارنپوری (امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور)ڈاکٹر زاہد علی خان(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)مفتی محفوظ الرحمن عثمانی( بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار)مولانا انور علی قاسمی(چیئر مین الحسنات فائونڈیشن لندن)،مولانا کلیم صدیقی ،مولانا اشرف عباس قاسمی (استاذ دارالعلوم دیوبند )،ڈاکٹر ظہیر قاضی شیخ (صدر انجمن اسلامیہ ممبئی ) مفتی ارشد فاروقی(شئخ الحدیث مدرسہ زکریا،دیوبند)مولانا شاہد ناصر الحنفی(مدیر مکہ میگزین)، مفتی احمد نادر القاسمی(اسلامک فقہ اکیڈمی)،مولانا عتیق الرحمن مکی( نائب ڈائریکٹر مرکز المعارف ممبئی) ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی (سینئر سب ایڈیٹر وزنامہ انقلاب ) ڈاکٹر اجمل قاسمی (اسسٹنٹ پروفیسرجے این یو نئی دہلی) محمد عارف اقبال سمیت متعدد اہل علم اور دانشوران شریک تھے۔

مولانا رابع حسنی ندوی صاحب نے اجراء فرماتے ہوئے کہاکہ صحافت کی دنیا میں علماء اور فضلاء مدارس کی بڑھتی ہوئی دل چسپی نیک شگون اور قابل ستائش اقدام ہے ، تعمیری اور مثبت صحافت کی اس وقت سخت ضرورت ہے ، مولانا رابع صاحب نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ملت ٹائمز تعمیر ملت میں نمایاں کردار اداکرے گا۔ ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کی دنیا میںقارئین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اور مسلسل ہورہی حوصلہ افزائی کے بعد ہم نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک نیوز پورٹل کا آغاز کیا ہے اورانشاء اللہ بہت ہی جلد ایک معیاری ماہنامہ بھی شروع کیا جائے گا،شمس تبریز قاسمی نے اس موقع پر تمام شرکا ء اور اکابرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایاکہ یہ نیوز پورٹل عالم اسلام کا ترجمان اور ملت کی بیباک آواز ثابت ہوگا،ہم اپنی بساط کے اعتبار سے اسے معیاری بنانے کے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اردو صحافت میں شمس تبریز قاسمی ایک نمایاں نام ہے ، قلیل عرصے میں انہوں نے غیر معمولی شہرت حا صل کی ہے ،روزنامہ خبریں ، ہفت روزہ عالمی سہارا،ہفت روزہ رہبر کشمیر کے مستقل کالم نگار ہیں ،اس کے علاوہ روزنامہ قومی تنظیم ، روزنامہ صحافت ،روزنامہ انقلاب ،روزنامہ متاع آخر ت سمیت دنیا بھر کے آٹھ ممالک سے شائع ہونے والے اخبارت و جرائد اور نیوز پورٹل میں ان کے کالمز شائع ہوتے ہیں ، شمس تبریزقاسمی کا سب سے مقبول یومیہ کالم’’ خبردرخبر‘‘ ہے جو مختصر ،برجستہ اور حالات حاضرہ پر بے لاگ تجزیہ ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کے قارئین میں سب سے زیادہ پڑھا جاتاہے۔

فوٹو کیپشن : ملت ٹائمز کا اجرا کرتے ہوئے دائیں سے مفتی زاہد علی خان ، مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ،شمس تبریز قاسمی، مولانا رابع حسنی ندوی ،مولانا سید شاہد سہارنپوری ،مولانا سفیان قاسمی ،شیخ عبد الستار یوسف ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Millat Times

Millat Times

www.millattimes.com