counter easy hit

ممبئی حملہ کیس، ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کیخلاف درخواست کی سماعت

Zaki ur Rehman Lakhvi

Zaki ur Rehman Lakhvi

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست میں حکومتی وکلا نے کیس کے متعلق مواد ان کیمرا چیمبر میں پیش کرنے کی استدعا کر دی ہے جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

حکومتی وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس سے متعلق مواد ان کیمرا عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے حکومتی وکلا کی استدعا قبول کر لی۔ دیگر کیسز کی سماعت کے بعد شواہد کا ان کیمرا جائزہ لیا جائے۔