counter easy hit

معمر خاتون کا نواز شریف سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معمر خاتون نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی ٹکٹ کیلئے لئے دیے گئے پیسے واپس کرنے کی درخوست کر دی۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر معمر خاتون تحصیل ممبر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن آپا زبیدہ نے سابق وزیر اعظم سے درخواست کی کہ ایم پی اے کی خصوصی نشست پرپارٹی ٹکٹ کیلئے انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی کے علاوہ ادھارکی رقم سے 75 ہزار روپے پارٹی کو دیئے، اب مالی حالات سخت خراب ہیں، ٹکٹ فیس واپس کی جائے جس پر سابق وزیر اعظم نے فیس واپسی کے لیے پرویزرشید کے ذریعے یقین دہانی کرا دی۔