counter easy hit

ملتان: شوہرنے تشدد کے بعد بیوی کو قتل کر دیا

Multan: Husband killed

Multan: Husband killed

ممتازہ آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر شوہر اعجاز نے بیوی شازیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، شدید تشدد کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی
ملتان (یس اُردو) ملتان میں شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیوی کو قتل کر دیا ، پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ممتازہ آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر شوہر اعجاز نے بیوی شازیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، شدید تشدد کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اعجاز کو بھی حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔