counter easy hit

مجیب الحسن کی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پارٹی کے بانی کو خراج عقیدت

Zulfiqar Ali Bhutto, Anniversary

Zulfiqar Ali Bhutto, Anniversary

نیویارک : پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے پیپلز پارٹی لاہور و پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو سمیت پارٹی کے مرحومین کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مجیب الحسن نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے کیونکہ وہ حق اور سچائی کا نام ہے اور حق کبھی نہیں مرتا، ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

مجیب الحسن نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں، کروڑو ں پاکستانی قائد عوام شہید بھٹو کے احسان مند ہیں کہ جن کی پاسپورٹ کو عام کرنے کی پالیسی کی وجہ سے وہ بیرون ممالک میں گئے جہاں انہوں نے نہ صرف روزگار کمایا بلکہ اپنے خاندانوں اور ملک وقوم کی بھی گرانقدر خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پیپلز پارٹی یو ایس اے بھٹو ازم کی علمبردار ہے۔