counter easy hit

مجیب الحسن کی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پارٹی کے بانی کو خراج عقیدت

Mujeeb Hassan

Mujeeb Hassan

نیویارک (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پارٹی کے اہم قائدین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں، کروڑو ں پاکستانی قائد عوام شہید بھٹو کے احسان مند ہیں کہ جن کی پاسپورٹ کو عام کرنے کی پالیسی کی وجہ سے وہ بیرون ممالک میں گئے۔

جہاں انہوں نے نہ صرف روزگار کمایا بلکہ اپنے خاندانوں اور ملک وقوم کی بھی گرانقدر خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پیپلز پارٹی یو ایس اے بھٹو ازم کی علمبردار ہے۔