counter easy hit

 صدر ہیومن رائٹس سیل پنجاب پی جے ڈی پی محمد مدثر چوہدری کوانٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا ایڈوائزر مقرر کیے جانے پر پی جے ڈی پی اسلام آباد کی صدر محترمہ شازیہ عبید کی مبارکباد

Muhammad, muddasar, chaudhry, advocate, appointed, as, adviser, to, international, relation, committee, Punjab, Bar, Council, he, is, also, elected, president, of, human, rights, cell, Pakistan, Justice, and, Democratic, party

محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ ، فائل فوٹو

Muhammad, muddasar, chaudhry, advocate, appointed, as, adviser, to, international, relation, committee, Punjab, Bar, Council, he, is, also, elected, president, of, human, rights, cell, Pakistan, Justice, and, Democratic, party

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، صدرہیومن رائٹس سیل اسلام آباد شازیہ عبید کے ساتھ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)تفصیلات کے مطا بق سابق کوآرڈینیٹرپاکستان بار کونسل وماہر قانون دان محمد مدثر چوہدری کو انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چیئرمین پی جے ڈی پی سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری،صدر ہیومن رائٹس سیل اسلام آباد شازیہ عبید ،  ممبر پاکستان بار کونسل مقصود احمد بیٹر، ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین،ترجمان پی جے ڈی پی سیننئر ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین سمیت سینئر ایڈووکیٹس نے اس تقرری کو احسن اقدام قرار دیدیا۔

ہیومن رائٹس سیل اسلام آباد کی صدر شازیہ عبید نے کہا کہ محمد مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی صلاحتیوں اور شب و روز محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ کامیابیوں کی منزلیں طے کر رہے ہیں ۔ ان جیسےراہنما پی جے ڈی پی کا اثاثہ ہیں اور ہم اس ملک میں آئینی انقلاب اور ہر طبقہ کو آئین کے تابع ہو کر زندگی گزارنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مدثر چوہدری ایڈووکیٹ اس وقت ہیومن رائٹس سیل پاکستان جسٹس اینڈ ڈویموکریٹک پارٹی (پی جے ڈی پی) پنجاب کے باقاعدہ صدر بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان بار کونسل کے  کوآرڈینیٹر اور پنجاب بار کونسل کے لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بار کے اہم عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔ اب ان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ا ن کو بار کی انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی کا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی جے ڈی پی اسلام آباد اور چیئرمین پی جے ڈی پی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قانون و انصاف کی فراہمی اور وکلا برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور اس مشن کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔