counter easy hit

مفتی محمود نے چوتھی شادی ایک کم عمر 15 سالہ لڑکی سے کی تھی جو کچھ دن بعد ہی انتقال کر گئی کیونکہ۔۔۔۔ کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے والد سے متعلق انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) مفتی محمود نے 4 شادیوں کی تھیں، چوتھی شادی ایک کم عمر 15 سالہ لڑکی سے کی تھی جو کچھ دن بعد ہی انتقال کر گئی تھی، کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے والد سے متعلق انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کرنے کے بل کی مخالفت کرنے والے جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار امتیاز گل نے انکشاف کیا ہے کہ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود نے خود 4 شادیاں کر رکھی تھیں۔ امتاز گل نے بتایا ہے کہ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود نے چوتھی شادی ایک نابالغ، کم عمر 15 سال کی بچی سے شادی کی تھی۔امتیاز گل مزید کہتے ہیں کہ مفتی محمود نے جس 15 سالہ بچی سے شادی کی تھی، وہ چند روز بعد ہی انتقال کر گئی تھی۔ امتاز گل نے کم عمری کی شادی کے بل کی مخالفت کرنے والی مذہبی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ امتیاز گل کا کہنا ہے کہ بجائے اسکے، کہ مذہبی جماعتیں کم عمری کی شادی کے بل کی حمایت کریں، یہ الٹا اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میںپاکستان تحریکِ انصاف کے اقلیتی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے قومی اسمبلی میں کم عمری کی شادی پر پابندی کے حوالے سے بل پیش کر دیا جسے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی میں واضح رائے نہ آنے پر بل پہ ووٹنگ کروا ئی گئی جس کے نتیجے میں بل کے حق میں 72 اور مخالفت میں 50ووٹ ڈالے گئے۔ووٹنگ میں کثرتِ رائے آنے پر بل منظورکر لیا گیا اور اسے مزید مشاورت کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ کم عمری میں شادی پر پابندی کے حوالے سے بل پہلے بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جا چکا ہے لیکن اس سے پہلے دونوں بار بل پیش کیے جانے پر یہ بل منظور نہیں ہو سکا تھا۔تاہم اب اس بل کو قومی اسمبلیمیں کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

MUFTI MEHMOOD, MARRIED, TO, A, TEEN, AGE, GRIL,FOURTH, TIME, AND, THEN, SHE, DIED, AFTER, SOMETIME, WHAT, A, CONSEQUENCE, THAT, MOLANA FAZAL UR RAHMAN, IS, AGAINST, BAN, ON, CHILD, MARRIAGES, OR, LESS, THAN, 18, MARRIAGES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website