پاک فوج برما کے مسلمانوں کی مدد کیلئے فوجی دستے بھیجے یا ہمیں اجازت دے، سماجی تنظیم الحق گروپ کے احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما مدثر اقبال کاظم کا لیاقت باغ میں خطاب

پی ٹی آئی کے نوجوان مرکزی راہنما مدثر اقبال کاظم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحق گروپ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج سے کہتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لیتے ہوئے برما میں اپنے فوجی دستے بھیجیں ورنہ ہمارے کارکن برما جانے کیلئے تیار ہیں۔ برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف جتنی دیر کی جار ہی ہے اتنا ہی ظلم اپنی انتہائوں کو چھو رہا ہے۔ ہمارا صبروبرداشت کا امتحان لیا جا رہا ہےہم روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ہر ظلم و ستم کا حساب لیں گے اور ان مائوں اور بچوں اور بزرگوں کے بہائے گئے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔


















