لاہور: چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو پاکستان تحریک انصاف کی جان سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم ٹویٹر پر نجم سیٹھی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے درمیان انتہائی دلچسپ جملوں کا تبادلہ صارفین کو دیکھنے کو ملا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک مظہر علی نامی صارف نے نجم سیٹھی سے خواہش کا اظہار کیا کہ ”سیٹھی صاحب آپ بھی ایک کتاب لکھ دیں۔‘‘ جس پر نجم سیٹحی میدان میں آئے اور کہنے لگے کہ ”ریحام خان تو کتاب لکھ کر لندن چلی گئی تھی اگر میں نے کتاب لکھ دی تو مجھے غائب ہی کر دیں گے۔“










