counter easy hit

ایم کیو ایم کا آج کراچی میں عائشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی کا اعلان

Khalid Maqbool Siddiqui

Khalid Maqbool Siddiqui

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان کے الزامات کے خلاف آج دوپہر 2 بجے کراچی میں عائشہ منزل سے نمائش تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ہم گالی کا بدلہ گالی سے نہیں دینا چاہتے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب میں جوائنٹ انچارج ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی آخری امید الطاف حسین کو بجھانے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔ آج یہ شہر اپنے قائد سے محبت کے لیے نکلے گا۔ سازشیں کرنے والے عناصر کو کراچی کی عوام جواب دے گی۔