counter easy hit

ایم کیو ایم لندن کا یادگار شہداء پر جانے کا اعلان، پولیس و رینجرز کی نفری تعینات

کراچی: پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات، سڑکوں کی بندش سے عائشہ منزل سمیت اطراف کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم لندن نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج MQM London announcement to go at memorable martyr, nine zero travel paths sealیوم شہدا منانے اور یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم لندن کے اعلامیے کے بعد رات سے ہی پولیس اور رینجرز نے سکیورٹی سنبھال لی۔ عزیزآباد، لیاقت علی خان چوک اور اطراف میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر کے نائن زیرو اور یادگارشہدا جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔ سڑکوں کی بندش سے عائشہ منزل سمیت اطراف کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے یاد گار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔ حاضری دینے والے رہنماؤں میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری، رؤف صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال کو ہمارا جواب 8 نومبر کی ہی مل گیا تھا، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں اور ہمارا ووٹ بینک بھی قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا پریس کانفرنس میں خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، کسی بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں، اپنے گوشوارے اور اثاثے ظاہر کرتا ہوں۔ ان کہنا تھا کہ کسانوں ہاریوں کی بات ایم کیو ایم کر رہی ہے، عمران فاروق کے اہلخانہ ہمارے ساتھ موجود ہیں۔