counter easy hit

ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر اور تصاویر کی نشرواشاعت پر پابندی کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور : متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے قائد کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی تقاریر اور تصویر پابندی عائد کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائی کورٹ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ بنیادی حقوق صلب کرے، اس لئے عدالت سے اپیل ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ایم کیوایم کی درخواست کی پیروی عاصمہ جہانگیر اور خالد رانجھا ایڈووکیٹ کررہے ہیں، درخواست کی سماعت جمعے کو ہوگی۔

اپیل دائر کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم اور اس کے قائد کا موقف سنے بغیرہی یک طرفہ طور پر فیصلہ دیا ہے، جس پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی ہے۔ امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔