counter easy hit

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

لندن: ایم کیو ایم کےبانی ارکان میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے، وہ کینسرکےعارضے میں مبتلاہونے کے باعث کئی دن سےہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے ان کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سلیم شہزاد نے بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور لندن کے مقامی ہسپتال میں ان کا علاج کئی روز سے جاری تھا۔ سلیم شہزاد کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔