counter easy hit

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے 3 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی

MQM Coordination Committee

MQM Coordination Committee

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ آل کراچی پرائیوٹ اسکولز کا 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کا مطالبہ سندھ حکومت منظور کرے۔

رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت سندھ طلبہ و طالبات کا وقت ضائع کئے بغیر اسکول 3 اگست کو کھولنے کے احکامات جاری کرے۔

کراچی میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال موجود نہیں ہے اس لئے صوبائی سیکرٹری تعلیم کی 3 اگست کو اسکول کھولے جانے کی سمری کی حمایت کرتے ہیں۔