
ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی اور صوبائی بجٹ مسترد کردیا، خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ بجٹ پر نظرثانی نہ کی گئی توسڑکوں پر آنے کا راستہ اب بھی موجود ہے۔ اتحادی ہی حکومت سے نالاں، ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی بجٹ کی مخالفت کردی۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس،خالد مقبول صدیقی نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں کراچی کو نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کر دیا، بولے کراچی کمائے اور مزے کوئی اور اڑائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ بجٹ پر نظر ثانی نہیں کی گئی تو سڑکوں پر جانے کا راستہ اب بھی موجود ہے۔








