counter easy hit

ایم کیو ایم کو اپنے مسلح ونگز ختم کرنے ہوں گے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے اندر موجود مسلح ونگز ختم کرنے ہوں گے، متحدہ اگر مسلح جتھے ختم کرتی ہے تو اسےکام کرنے کاموقع ملنا چاہئے۔

لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کارویہ جارحانہ اور پاکستانی حکمرانوں کا معذرت خواہانہ ہے، بھارت کا علاج بھرپور جواب ہے، شفاف الیکشن کے لئے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، کراچی میں رینجرز کا آپریشن سیاسی نظام کی ناکامی ہے، ایم کیو ایم کو اپنے اندر سے مسلح ونگز ختم کرنے ہوں گے۔

فضل الرحمان متحدہ کومنانے کا کام ثواب دارین کے لیے کر رہے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف 4 ارکان نہیں، پورا الیکشن کمیشن تبدیل ہونا چاہئے، کسی بھی مجرم کوسیاسی جھنڈے تلے پناہ نہیں دینی چاہیئے، ایم کیو ایم کو استعفے واپس لینے چاہیں۔