counter easy hit

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام 31 ویں ماہانہ مجلس ختم کا انعقاد

MQI Ireland

MQI Ireland

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ سے) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں 31 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوتہ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

جبکہ اس محفل کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن برطانیہ لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد ذیشان قادری تھے۔ محفل کے آغاز میں تمام احباب نے حلقہ بنا کر نہایت عقیدت و احترام سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد حافظ قادری محمد تنویر احمد نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا اور رضوان احمد نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔

مجلس کے مہمان خصوصی علامہ محمد ذیشان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام امن و محبت پیغام ہے یہ پیغام انسانیت کو جورنے، بقائ، فلاح و بہبود، خیر اور انسانیت کی خدمت، دکھی لوگوں کے دلوں کا سہارا بننے اور لوگوں کو اُن کی ضرویات بہم پہنچانے اور خوشیاں دینے کا نام ہے یہ تمام صفات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ و سیرت ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت بھی کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ اور سیرت کی اتباع بھی کریں۔

تحریک منہاج القرآن اسی پیغام اور تعلیم کی نقیب ہے قرآن مجید حدیث رسول سنت رسول اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا فروغ اور انہیں اپنے کردار میں ڈھالنا ہی منہاج القرآن کی تعلیم ہے۔

نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد علامہ محمد ذیشان قادری نے دل کی ویران کھیتوں کو اللہ کریم کے ذکر کے پانی سے سیراب کرنے کیلئے حلقہ ذکر کا اہتمام کیا وسیم بٹ نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ علامہ محمد ذیشان قادری نے اپنے روحانی اور علمی پیغام سے حاضرین کے ایمان کی تازگی کا سامان کیا ہے جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں اور تمام حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں علامی محمد ذیشان قادری نے نہایت رقت انگیز دعا کرائی جس سے حاضرین کی آنکھیں آشکبار بھی ہوئی اور امت مسلمہ کی سلامتی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور شیخ السلام کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں علامہ محمد عدیل امیر تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) حافظ محمد سعید، رضوان احمد طور، آصف رضا، سید توصیف شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، حافظ قاری تنویر، حافظ محمد جنید بغدادی، سید ذیشاہ شاہ، مرزا رضوان بیگ، مدثر بھٹی، محمد شہزاد، ملک حیات، مدثر علی، سید سجاد شاہ، علامہ حافظ محمد صدیق نقشبندی، اور دیگر احباب شامل تھے۔