کراچی: متحدہ پی آئی بی کے بعد ایم کیو ایم بہادرآباد کی پتنگیں بھی کٹنا شروع ہو گئیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کراچی میں 18،18 گھنٹےلوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے ، وزیراعلیٰ وزیرعظم کو خط لکھ رہے ہیں ، خط سے کیا ہوتا ہے ، کیا وزیراعظم کو فون نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا ملک میں گورننس نام کی چیز نظر نہیں آ رہی ، کراچی میں لوڈشیڈنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے ، چیف جسٹس کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیں۔
یاد رہے شبیر قائم خانی وزیر ایکسائز سندھ اور متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ شبیر قائم خانی کا تعلق ضلع میر پور خاص سے ہے۔








