counter easy hit

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ماہانہ حلقہ درود و سلام کی محفل کا انعقاد

Tahrik Minhaj Quran Ireland Monthly Mahfil Darood Salam

Tahrik Minhaj Quran Ireland Monthly Mahfil Darood Salam

آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ماہانہ حلقہ درود و سلام کی محفل کا انعقادآئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر کارک میں کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایکزیکٹو ، عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان اسلام نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کے آغاز میں تمام احباب نے حلقہ بنا کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا اس کے بعد باقاعدہ محفل کا آغاز تحریک منہاج القرآن یو کے کے اہم رکن حاجی عثمان صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے والے فرقان اسلم ، سید سجاد شاہ ، اور وسیم بٹ شامل تھے۔

جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے ، وسیم بٹ نے اپنے ابتدائی کلمات میں درود سلام کے فضائل قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیے اور کہا کہ امت مسلمہ کا حضور سے جو رشتہ غلامی اور تعلق حبی و عشقی جو کمزور ہوتا جا رہا تھا اسے پھر سے مضبوط و مستحکم اور نعت محمدی کو مزید پختہ کرنے کیلئے حضور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گوشہ درود قائم کیا ہے آج ہماری یہ محفل اسی ایک کڑی ہے۔

جبکہ اس محفل کا مرکزی خطاب تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل صاحب نے تحریک منہاج القرآن کے بنیادی اغراص و مقاصد حطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تحریک منہاج القرآن کی فکر کی بنیاد قرآن و سنت پر رکھی گئی، توحید، عشق رسول، جذبہ، عمل جہاد، تعلیمی انقلاب اور اتحاد امت اس کے بنیادی اصول ہیں اسی فکر اور نظریہ کو لیکر تحریک منہاج القرآن کے تما اراکین و قائدین مصروف عمل ہیں۔

اس محفل میں پاکستان عوامی تحریک سیکرٹری اطلاعات جناب نور اللہ صدیقی نے بھی پاکستان میں بذریعہ تحریک کارکنان کر بریفنگ بھی دی، اس محفل میں آئرلینڈ کی معروف سیاسی و سماجی اور ن لیگ کے اہم رکن پنجاب پنجاب ریسٹورینٹ کے مالک جناب محمد زاہدصاحب نے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کیا ، اور تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ اختیار کی جس پر تمام احباب نے انہیں مبارکباد دی۔

آخر میں تمام احباب نے حضور نبی کریم کی بارگاہ میں سلام کا نزرانہ پیش کیا اور پیر غلام دستگیر صاحب نے امے مسلمہ پاکستان کے حالات اور شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القاری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ، بعد میں شرکاء کو مصطفی لنگر پیش کیا گیا ، لنگر کا اہتمام جن احباب نے کیا ان میںمحمد بوستان، اشفاق ، محمد ارشاد شامل تھے اس محفل جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں آزاد احمد ، پیر غلام دستگیر، محمد زاہد، حافظ محمد سعید، میاں شہزاد، محمد بوستان، محمد ارشاد، محمد اشفاق، وقص محمود ، محمد ولید ، سجاد حسین شاہ، ، فرقان اسلم، اور حاجی عثمان شامل تھے۔