counter easy hit

لال حویلی میں سوگ کا سماں : شیخ رشید کو انتہائی پیاری پھول سی بچی انتقال کر گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی، شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں ،اراکین پارلیمنٹ، تاجروں، وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔نماز جنازہ میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئےآج نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعا ہے مغفرت ہوگی۔

MOURNING, SITUATION, IN, LAL HAVELI, YOUNGER, CHILD, DIED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website