counter easy hit

مدر ٹریسا چار ستمبر کو سینٹ کے مرتبے پر فائز ہوں گی

Mother Teresa

Mother Teresa

ویٹی کن……..رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرنے والی نن مدر ٹریسا کو 4 ستمبر2016کو سینٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق4 ستمبر کو مدر ٹریسا کی انیسیویں برسی ہے ۔اس لیے اس مناسبت سے انھیں اسی تاریخ کو سینٹ بنایا جائے گا۔انھوں نے بھارت کے شہر کولکتہ میں اپنی تمام زندگی غریبوں کے علاج معالجے کے لیے وقف کیے رکھی تھی۔ان کا انتقال 5 ستمبر 1997ء کو 87 سال کی عمر میں ہوا تھا۔رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا سینٹ جال پال دوم مدر ٹریسا کے زبردست مداح تھے اور انھوں نے ان کی موت کے ایک سال کے بعد ہی انھیں سینٹ کے درجے پر فائز کرنے کے لیے مہم شروع کردی تھی۔مدر ٹریسا بلقانی ریاست مقدونیہ کے شہرا سکوپیے میں 26 اگست 1910ء کو پیدا ہوئی تھیں۔