counter easy hit

دعائیں رنگ لے آئیں۔۔۔!!! خاتون اول کی خوشخبری نے عمران خان کی زندگی بدل کر رکھ دی، تحریک انصاف والوں کے لیے سرپرائز

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی حبیب اکرم کا وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں آنے والی روحانی شخصیات سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے عمران خان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

ہوجائے مقابلہ۔۔۔؟؟؟ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا کو شکست دے دی مگر کس کام میں ؟ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

عمران خان جب 14برس کے تھے تو ان کی والدہ انہیں ایک روحانی خاتون کے پاس لے گئیں۔روحانی پیشوا خاتون نے انہیں بتایا کہ آپ کا بیٹا پوری دنیا میں مشہور ہو گا اور آپ کا نام بھی گھر گھر پہنچے گا۔

اور بعد میں عمران خان کے کرکٹ میں آنے اور شوکت خانم اسپتال بننے کی صورت میں دونوں باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمران خان کی زندگی میں اس کے بعد روحانی شخصیت “بابا چالا” کی آمد ہوئی جو عمران خان سے متعلق کئی باتیں جانتے تھے۔اور ان کی بتائی ہوئی کئی باتیں سچ ثابت ہوئیں۔

حبیب اکرم مزید کہتے ہیں کہ عمران خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران خان نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔

تاہم عمران خان کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ارادت شروع ہوئی۔ان کی کہی ہوئی اکثر باتیں اتنی سچی ثابت ہوئیں کہ عمران خان تصوف کے اصطلاح میں مقام حیرت تک پہنچ گئے۔پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔

نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔

عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران خان کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔

وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان نے اپنی کامیابیوں کو بشریٰ بی بی کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔حبیب اکرم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

mother, of, imran khan, got, accepted, before, Allah, and, he, got, famous, and, all, the, things, in, Life

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website