counter easy hit

ملک کے بیشتر علاقے شدید زلزلے کے باعث لرڑ اٹھے

ملک کے بیشتر علاقے شدید زلزلے کے باعث لرڑ اٹھے ہیں۔

Most areas of the country trance due to severe earthquakeپشاور: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب کو خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے بری طرح لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ ایجنسی، چترال، سوات، مردان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اسلام آباد اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی اسی وقت خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔