counter easy hit

مرسی کی سزائے موت پر چارسو خاموشی ہے، اسلامی بھائی کہاں ہیں: ریحام خان

Reham Khan

Reham Khan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ شہ سرخیوں میں مرسی کی سزائے موت کی خبرں پر چارسو خاموشی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پراپنے پیغام میں کہاکہ مرسی کی سزائے موت کی خبروں پرہر طرف خاموشی طاری ہے، اسلامی بھائی کہاں ہیں؟۔

اس سے قبل عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں مصر کے سابق صدر مرسی کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف مصر کے لیے بلکہ اس کی جمہوریت کے لیے بھی برا شگون ہے۔