counter easy hit

سانگھڑ سے تیل و گیس کے مزید ذخائردریافت

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کو قدرت نے قدرتی ذخائر سے مالا مال کیاہواہے اور اب سانگھڑ میںہدف ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں، دریافت ہونیوالی گیس 19 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ پی پی ایل کے اعلامیہ کے مطابق پی پی ایل نے گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساوتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنویں ہدف ایکس 1 (ایس ٹی) سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق لوور گوروفارمیشن کے میںسو سینڈ میں ہائیڈروکاربن کی جانچ کے لیے ہدف ایکس 1 ایس ٹی کی کھدائی کا آغاز رواں سال 19 اگست کو ہواتھا جسے 3700 میٹر کی گہرائی تک پہنچایا گیا۔اس دوران وائر لائن کی بنیاد پر ٹارگٹ شدہ ذخائر میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے ممکنہ زونز کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں یومیہ 18.6 ملین کیوبک فیٹ گیس 160 بیرل کنڈنسیٹ اور 65 بیرل پانی حاصل ہوئے۔حکام کے مطابق اس دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ اورپاکستان میں توانائی کے موجودہ بحران میں طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ممکن ہو گی، صرف یہی نہیں بلکہ زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جس سے اکانومی پر مثبت اثرپڑے گا۔