counter easy hit

بھارت کو چین کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار کرنے والے امریکہ کے لیے لمحہ فکریہ ،

لاہور: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ بھارت نے اپنے سے نصف حجم رکھنے والی پاکستانی فوج سے شکست کھائی ہے اور یہ بھارت کو چین سے مقابلے کیلئے تیار کرنیوالے امریکہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی حالت خطرناک حد تک خراب ہو چکی۔ انڈین فوج کے پاس جدید اسلحہ نہیں، جو موجود ہے اس کا بھی 68 صد حصہ بوسیدہ ہے۔ بھارتی فوج کا زیادہ تر بجٹ تنخواہوں اور پینشن پر خرچ ہو جاتا ہے، بھارتی حکومت اپنی فوج کا حجم کم کرنا چاہتی ہے، چونکہ بھارت میں فوج کا محکمہ عوام کو نوکریاں دینے کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، اس لئے سیاسی نقصان سے بچنے کیلئے حکومت ایسا نہیں کر تی، بھارتی فوج کے اصل معاملات جو پہلے ڈھکے چھپے تھے، پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد مزید کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی فضائیہ اور بحریہ میں عدم تعاون عروج پر ہے جس کے سبب بھارت نے اپنے سے آدھی پاکستان کی فوج سے سے شکست کھائی۔ بھارت کو چین کے مقابلے پر تیار کرنے والے امریکہ کیلئے یہ غیرمعمولی لمحات ہیں ۔خیال رہے کہ 2 روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی بھی اس چیز کا اعتراف کر چکے ہیں کہ بھارت کے پاس پاکستان جتنی فضائی طاقت نہیں اور نہ ہی بحری و بری، اگر بھارت کے پاس رافیل طیارے ہوتے تو صورتحال مختلف ہونی تھی، کیونکہ مگ طیارے پاکستانی طیاروں کا مقابلہ ہی نہیں کر پائے۔ واضح رہے کہ پاکستان پر 27 فروری کو بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس میں پاکستانی فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی، اس کے بعد اگلے دن پھر بھارتی طیاروں نے اگلے ہی بھرپور جواب دیا جس میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہوگئے ۔