counter easy hit

مولانا فضل الرحمٰن کو ایک اور ریلیف : انصار الاسلام پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے بارے میں اسلام ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پوچھ تو لیتی کہ یہ تنظیم کیا ہے۔ 24 اکتوبر کو وزارتِ داخلہ نے انصارالاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ ایک چیز موجود ہی نہیں اور اس پر پابندی لگا دی گئی۔عدالت نے وزارت داخلہ کے افسر کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کو سنے بغیر وزارت داخلہ نے پابندی لگائی ہے وزارت داخلہ عدالت کو مطمئن کرے کہ کسی کو سنے بغیر کیسے پابندی لگا دی۔یہ ریمارکس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران سماعت دئیے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے میری رائے میں انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفکیشن ہی غیر مؤثر ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت انصار الاسلام کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم پرائیویٹ ملیشیا تو نہیں، ہماری تنظیم جمیعت علمائے اسلام کا حصہ ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ ملیشیا نہیں ڈنڈے تو ہیں، جس پر وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈنڈے تو جھنڈوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔وکیل انصار الاسلام نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر یہ سیاسی جماعت کے ممبر ہیں تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر مؤثر ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصارالاسلام کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے آپ کو سنا بھی نہیں۔وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ ہمیں وزارت داخلہ نے سنے بغیر پابندی لگا دی، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے میری رائے کے مطابق تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر مؤثر ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ جب تنظیم کا باقاعدہ وجود نہیں تو اس پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے، خاکی وردی کی بجائے سفید پہن لیں تو پھر کیا ہو گا؟وکیل انصار الاسلام نے کہا کہ قائداعظم کے دور سے یہ تنظیم کام کر رہی ہے۔جبکہ کیس کی مزید سماعت کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔Molana Fazal ur Rahman, got, yet, another, relief, from, court, IHC, lifte, ban, form, Insaar ul Islam

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website