counter easy hit

معین خان سے منیجر نوید اکرم نے تحقیقات شروع کر دیں

Moin Khan

Moin Khan

لاہور (یس ڈیسک) نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچنے والی قومی ٹیم انتظامیہ کے ساتھ برسبین پہنچی جہاں دو روز کے آرام کے بعد ٹیم برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے آئی تو چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ نہیں تھے انہیں ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈ میں آنے کی بجائے ہوٹل میں رکھا گیا ایسا پہلی دفعہ ہوا کہ معین خان ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ میں نہیں پہنچے۔

بورڈ کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیم منیجر نوید اکرم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے تاہم معین خان سکینڈل کی تحقیقات منیجر نوید اکرم چیمہ نے آج سے شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کی ناکامیوں کو نظر انداز کرتے رہے اور کئی بار جوئے اڈوں پر دل بہلاتے نظر آئے۔